اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ بلوچستان اور سندھ میں بارشوں کی وجہ سے انسانی جانوں اور کھڑی فصل کو نقصانات پر دل افسردہ ہے۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ گزشتہ چند دنوں سے جاری بارشوں کے باعث بلوچستان میں 10 افراد جاں بحق جبکہ سندھ میں بارشوں اور ڑالہ باری سے گندم کی تیار فصل کو شدید نقصان ہوا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بلوچستان اور سندھ میں بارشوں کی وجہ سے انسانی جانوں اور کھڑی فصل کو نقصانات پر دل افسردہ ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ متاثرہ لوگوں اور کسانوں سے دلی ہمدردی ہے، ہم ابھی گذشتہ سال کی بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے نہیں نکلے۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان اور سندھ میں ابھی سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کا سلسلہ جاری ہے، ایک طرف بلوچستان میں سندھ میں ایک بار پھر بارشوں نے تباہی مچا دی ہے دوسری طرف ایک شخص کا سیاسی تماشہ ختم ہی نہیں ہو رہا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سب سے گزارش ہے کہ اس سیاسی تماشے میں بلوچستان اور سندھ میں ہونے والی بارشوں سے پیدا ہونے والے نقصانات پر توجہ دیں۔ شیری رحمن نے کہاکہ متاثرہ لوگوں کی زندگیاں اور کسانوں کو درپیش مسائل ایک شخص کے سیاسی تماشے سے زیادہ اہم ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے سیلاب کے وقت بھی “عمران بچائو” جلسے کئے تھے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...