کوئٹہ(این این آئی) چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ ملکی حالات ہمارے سامنے ہیں لہٰذا اختلاف کو چھوڑ کر ملک کے لیے سوچنا چاہیے،ملک میں قانون کی بالادستی ہونی چاہیے اور ترقی کے لیے قربانیاں دینی پڑتی ہیں ۔استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا کہ نئی عمارت کے قیام سے حصول انصاف میں بہتری ہوگی، اللہ ہم سے حق، آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کروائے، عمارت کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی، انصاف کی فراہمی بنیاد ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ قوموں کی تقدیر عدالتی فیصلوں سے نہیں، قیادت سے ہوتی ہے، بلوچستان کے لوگوں میں بہت صلاحیتیں ہیں، بلوچستان کو جتنی ترقی کرنی چاہیے تھی نہیں کرسکا، بلوچستان میں ترقی نہ ہونے کی ذمہ داری صرف ریاست پر نہیں ڈال سکتے، صوبے کی ترقی کے لیے ہر انسان کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ ملک میں قانون کی بالادستی ہونی چاہیے اور ترقی کیلئے قربانیاں دینی پڑتی ہیں ، ملکی حالات ہمارے سامنے ہیں لہٰذا اختلاف کو چھوڑ کر ملک کیلئے سوچنا چاہیے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے اور شہریوں کو تحفظ دینا ریاست کی ذمہ داری ہے ، ہماری ذمہ داری ہے آئین اور قانون کے مطابق اداروں کا تحفظ کریں، قانون اور عدالتوں کا احترام ہونا چاہیے، ہم بتا سکتے ہیں کہ یہ راستہ قانون اور ترقی کا ہے۔انہوںنے کہاکہ ماتحت عدالتوں میں بدتمیزی اور بد نظمی نظر آتی ہے، قانون و عدالت کی عزت نہیں ہوگی تو افراتفری کی صورتحال ہوگی، ارجنٹ کیسز کے لیے ہم نے ارجنٹ کیسز فارم بنایا اور پرائیویٹ کیسز میں عملدرآمد کے معاملات ہوتے ہیں، ہمارے وسائل اتنے وسیع نہیں، جتنی آپ کی ضرورت ہے لہٰذا ویڈیو لنک کی سہولت کو استعمال کیا جائے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی (کل )سعودی عرب روانگی متوقع
لاہور ( این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف کی کل ( جمعرات ) کو سعودی عرب روانگی متوقع ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم...
مستقبل میں جنوبی پنجاب الگ صوبہ بن سکتا ہے ‘ آصف علی زرداری
لاہور (این این آئی) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو سینٹرل پنجاب میں بہتر پوزیشن پر لانے کی...
الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کی منظوری کے بغیر ملازمین کو 20 فیصد الیکشن الاؤنس...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن سے متعلق سال 2013-14کے آڈٹ اعتراضات کے جائزے کے دوران آڈٹ حکام نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے...
ڈیجیٹل اثاثوں ، بٹ کوائن پر پاک امریکا اشتراک،بلال بن ثاقب کی امریکا میں...
واشنگٹن(این این آئی)پاکستان کے وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیجیٹل...
عمر ایوب کا سپیکر قومی اسمبلی کو خط، اپنے خلاف ریفرنس کی تفصیلات مانگ...
اسلام آباد(این این آئی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر اپنے خلاف دائر ریفرنس اور فیصلے...