اسلام آباد (این این آئی)سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار اور خواجہ طارق رحیم کی مریم نواز کے بارے میں بات کرتے ہوئے مبینہ آڈیو لیک ہوگئی۔اس آڈیو میں خواجہ طارق رحیم کو ثاقب نثار کو دعا سلام کے بعد یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ اس کا کوئی اچھی طرح جواب دیں۔خواجہ طارق رحیم نے نام لیے بغیر مریم نواز کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ خاتون جو باتیں کرتی ہے، کسی طریقے سے اسے باہر کریں۔سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے اس بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے پتا کیا، سوچا ہے اس پر اور مجھ میں الحمد اللّٰہ ہمت ہے اور میں برداشت کر سکتا ہوں، میں کبھی کنفیوژیا ڈپریس نہیں ہوں گا۔اْنہوں نے کہا کہ جب ضرورت ہوئی تو ہم آپ کو کہہ دیں گے سائیڈ پر کچھ کہ خواجہ صاحب دھمکا دیں اور مجھے پتا ہے کہ آپ ایسا کر بھی دیں گے۔یہ بات سن کرخواجہ طارق رحیم نے کہا کہ آپ نے مجھے بتا دینا ہے، بس جیسے آپ کہیں گے ویسا ہو جائے گا۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...