اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیان کے بعد کہا ہے کہ اس بیان کا مقصد صرف عوام اور فوج کے درمیان فاصلے پیدا کرنا ہے تا کہ عوام اور فوج متحارب ہوں اورپی ڈی ایم اس آڑ میں لوٹ مار جاری رکھ سکے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف موجودہ آرمی چیف کیلئے نیک خواہشات رکھتی ہے ہم چاہتے ہیں، چیف الیکشن کروانے میں الیکشن کمیشن کی مدد کریں اور پاکستان کا ماحول بہتر ہو۔انہوں نے کہا کہ جب آرمی چیف کمزور ہوجاتے ہیں تو فوج کمزور ہوتی ہے اور اس کے نتیجے میں ملک کمزور ہوجاتا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی اور قوم کو امید ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف الیکشن کمیشن کی درخواست قبول کریں گے اور پرامن انتخابات کے انعقاد میں مدد کریں گے۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی نے آرمی چیف کے خلاف کوئی مہم نہیں چلائی اور ایسی نیت بھی نہیں ہے، ہم ان کا احترام کرتے ہیںاور پارٹی کو امید ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف سیاسی محاذ میں صورت حال معمول پر لانے کے لیے کردار ادا کریں گے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...