کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع اور اداکار حسن منہاج کی فلم ‘موسٹیچ’ نے بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔فلم ‘موسٹیچ’ممتاز سائوتھ بائے سائوتھ ویسٹ فیسٹیول میں’نیریٹیو فیچر کومپیڈیشن’ کیٹیگری میں ‘آڈیئنس ایوارڈ’ اپنے نام کیا ہے۔فلم کے ہدایتکار عمران جے خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تمام شائقین کا فلم کو پسند کرنے کے لیے شکریہ ادا کیا۔دوسری جانب، اس فلم کی ٹیم کے ممبر رضوان منجی نے بھی اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر فلم کی شاندار پذیرائی پر خوشی کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ رواں برس جنوری میں میشا شفیع نے فلم ‘موسٹیچ’ سے اپنی پہلی تصویر شیئر کی تھی۔اس تصویر میں اْنہیں لانگ کوٹ کے ساتھ سر پر اسکارف پہنے ہوئے کافی سنجیدہ انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔فلم کی کہانی ایک 13 سالہ لڑکے الیاس کے گرد گھومتی ہے، جسے کیلیفورنیا میں اپنے اسکول میں مونچھوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...