ماسکو (این این آئی)روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ایک روسی ایس یو 35 لڑاکا طیارے نے بحیرہ بالٹک کے اوپر سے روسی سرحد کی طرف پرواز کرنے والے دو امریکی بی-52 ایچ اسٹریٹجک بمبار طیاروں کو روکنے کے لیے ہنگامی پرواز کی۔روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے وزارت کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ڈیوٹی پر موجود ایئر ڈیفنس فورس کے ریڈاروں نے بحیرہ بالٹک کے اوپر دو ہوائی اہداف کا پتہ لگایا، جو روس کی سرحد کی طرف پرواز کر رہے تھے۔وزارت دفاع کے مطابق، روسی جیٹ کی پرواز کا مقصد طیاروں کی شناخت اور سرحدی خلاف ورزی کو روکنا تھا۔غیر ملکی فوجی طیاروں کے روسی کی ریاستی سرحد کی جانب سے ہٹنے کے بعد، روسی طیارہ اپنے اڈے پر واپس چلا گیا۔ وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی طیاروں نے روس کی ریاستی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی اور یہ کہ روسی جیٹ کی پرواز میں”بین الاقوامی فضائی قوانین کی سختی سے تعمیل کی گئی تھی۔اس واقعہ سے قبل 14 مارچ کو بحیرہ اسود میں اس علاقے کے قریب بین الاقوامی فضائی حدود میں ایک امریکی فوجی جاسوس ڈرون مبینہ طور پر روس کے لڑاکا طیاروں کے ساتھ تصادم کے بعد گر کر تباہ ہوگیا تھا۔روس نے ایسے کسی تصادم کی تردید کی تھی تاہم اس نے امریکا کو روسی سرحد کی خلاف ورزی کے خلاف خبردار کیا اور کہا تھا کہ وہ مستقبل میں امریکا کی طرف سے کسی بھی “اشتعال انگیزی” کا “متناسب” جواب دے گا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...