ریاض (این این آئی )سعودی وزیر تجارت، کونسل آف جنرل اتھارٹی فار فارن ٹریڈ کے چیئرمین اور سعودی عراقی رابطہ کونسل کے سربراہ ماجد القصبی نے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی ان ہدایات کا انکشاف کیا جس میں ولی عہد نے عراق کے ساتھ ہر سطح پر تعلقات کو کامیاب کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ماجد القصبی نے کہا کہ بغداد کے ساتھ تعلقات سیاسی، اقتصادی اور سماجی ہر سطح پر قائم کیے جارہے ہیں۔ عراق میں نئے قونصل خانے کھولنے کے لیے غور و فکر جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ سعودی ایئر لائنز دو ہفتوں کے اندر عراق کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کر دے گی۔ایئر لائینز آئندہ نومبر میں سعودی مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لیے بغداد میں نمائش میں شرکت کرے گی۔عراق کو سعودی عرب کی برآمدات کے حجم کا اندازہ تقریبا 4 بلین ریال لگایا گیا تھا۔ نئے عرعر بارڈر کراسنگ سے تجارتی نقل و حرکت نے عراق کے ساتھ تجارت میں آسانی پیدا کردی ہے۔ماجد القصبی نے سعودی سرزمین میں داخل ہونے والے عراقی زائرین کی کل تعداد کا بھی بتایا ۔ جنہوں نے کہا کہ 4 لاکھ 76 ہزار عراقیوں نے رکاوٹ کو عبور کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان آنے والوں کی مکمل خدمت کی جائے گی۔انہوں نے بجلی، گیس، تعلیم، میڈیا اور ثقافت کے شعبوں میں باہمی منصوبوں کے وجود کا بھی انکشاف کیا۔ سعودی وزیر نے سعودی عراق کوآرڈینیشن کونسل کی شراکت داری کو فروغ دینے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے سعودی عرب اور عراق کے درمیان پہلے سے جاری منصوبوں اور مستقبل کے مجوزہ منصوبوں کا بھی بتایا۔انہوں نے واضح کیا کہ مئی میں سعودی عراقی رابطہ کونسل کے اجلاس کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ سعودی وفد کے دورہ بغداد کے لیے ایجنڈا تیار کیا جارہا، اس دورہ میں اگلے فورم کے لیے روڈ میپ طے کرے گا۔ انہوں نے عراقی وزیر اعظم محمد السوڈانی کی کوششوں کو بھی سراہتے جنہوں نے “بیوروکریسی” سمیت بہت سی مشکلات پر قابو پانے کے لیے کام کیا ہے۔سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور عراقی وزیر اعظم محمد السودانی کی ملاقات کے نتائج کو فعال کرنے کے لیے ماجد القصبی کی سربراہی میں ایک اعلی سطح کا سعودی وفد عراق کا دورہ کر رہا ہے۔ اس دورے کا مقصد اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔سعودی وزیر نے ایک روز قبل پیر کو عراقی وزیر اعظم محمد السوڈانی سے ملاقات کی تھی۔ دونوں نے سعودی عراقی رابطہ کونسل کو فعال کرنے پر گفت و شنید کی تھی۔ سٹریٹجک سطح پر رابطوں کو بڑھانے اور مختلف شعبوں میں تعلقات کے نئے افق دریافت کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...