وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات

0
767

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور سعودی عرب نے توانائی سمیت مختلف اقتصادی و تجارتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے ، تاریخی بردانہ تعلقات قائم ہیں۔ جمعہ کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی نائجر میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے سنتالیسویں اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ملاقات ہوئی ۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات ،خطے میں امن و امان کی صورتحال، کرونا عالمی وبائی چیلنج اور کثیرجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جی 20 سمٹ کے کامیاب انعقاد پر سعودی ہم منصب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں