کروناکی دوسری شدید لہر کے باوجود اپوزیشن غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے،وزیر اطلاعات شبلی فراز

0
375

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کروناکی دوسری شدید لہر کے باوجود اپوزیشن تسلسل کیساتھ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے،ان کی جلسیوں کو عوام مسترد کر رہے ہیں،ان کی نہ منزل ایک ہے نہ سوچ یکساں۔ایک ٹوئٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کروناکی دوسری شدید لہر کے باوجود اپوزیشن تسلسل کیساتھ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی مفاد میں اندھی اپوزیشن عوام کی زندگیوں سے کھیلنا بند کرے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ان کی جلسیوں کو ویسے بھی عوام مسترد کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نہ منزل ایک ہے نہ سوچ یکساںجن کی سمت متضاد ہو وہ کبھی منزل نہیں پاتے۔