اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب وداخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے لیگی رہنماء مریم اورنگزیب پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جھوٹ اور ڈھٹائی کی حد ہے،پیرول پر رہائی قیدیوں کی خواہش کے مطابق میت کے آنے سے کچھ گھنٹے پہلے کی گئی ،قوم خوب آگاہ ہے دوسرا بیٹا پوتے اور نواسے سیاست ،سیاہ کاریوں کے باعث جنازے میں شرکت نہیں کر رہے۔لیگی رہنماء مریم اورنگزیب کو جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ مریم اورنگزیب یہ جھوٹ اور ڈھٹائی کی حد ہے،پیرول پر رہائی قیدیوں کی خواہش کے مطابق میت کے آنے سے کچھ گھنٹے پہلے کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیرول پر پانچ دن رہائی غیر معمولی ریلیف ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم خوب آگاہ ہے کہ دوسرا بیٹا پوتے اور نواسے سیاست اور سیاہ کاریوں کے باعث جنازے میں شرکت نہیں کر رہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...