بریگیڈیئر مصطفی برکی اور دیگر سپاہیوں کی شہادت پر بہت دکھ ہوا ہے، وزیر اعظم

0
154

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بریگیڈیئر مصطفی برکی اور دیگر سپاہیوں کی شہادت پر بہت دکھ ہوا ہے،ہمارے بہادر سپوتوں نے ملک دشمن قوتوں سے اپنے ملک کے تحفظ کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا کیونکہ یہ پاکستان کے تصور کے خلاف ہے۔وزیر اعظم نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔