اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے شہدا کو وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری تعزیتی بیان کے مطابق صدر مملکت نے بریگیڈیئر مصطفی برکی اور دیگر سپاہیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارِ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ ہے۔ صدر مملکت نے شہدا کے لئے بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے شہدا کو وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ دینے پر خراج عقیدت پیش کیا۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...