واشنگٹن (این این آئی)امریکا کے سابق مندوب برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے حق میں ایک اور بیان دیدیا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں زلمے خلیل زاد نے کہا کہ لگتا ہے حکومت نے عمران خان کو ریاست کا اولین دشمن قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے، ایسے اقدامات پاکستان کے سیاسی، معاشی اورسکیورٹی بحران کوگہرا کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ اشارے مل رہے ہیں کہ پارلیمنٹ سپریم کورٹ سے عمران خان کو نااہل کرنے کا کہہ سکتی ہے، اس سے بین الاقوامی سپورٹ کم ہوجائیگی، پہلے ہی کچھ ممالک طے شدہ سرمایہ کاری منصوبے معطل کرچکے ہیں، آئی ایم ایف سپورٹ اب تک مشکوک ہے۔اس سے قبل دفترخارجہ نے زلمے خلیل کی پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر سخت ردعمل دیا تھا۔ ترجمان نے کہا تھا کہ پاکستان کو خود کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کسی سے مشورے کی ضرورت نہیں، پرعزم قوم موجودہ مشکل صورت حال سے مضبوطی سے نکلے گی۔خیال رہے کہ زلمے خلیل زاد 2018 سے 2021 تک امریکی صدرکے نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل رہے ہیں۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...