اسلام آباد (این این آئی)وزارت توانائی نے وزیراعظم کے احکامات پر سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔وزیراعظم شہبازشریف نے رمضان المبارک میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کی ہدایت کی ہے جس کے بعد وزارت توانائی نے سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ملک کی تمام بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔وزارت توانائی نے کہاکہ سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں بجلی کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی، سحرکے اوقات سے ایک گھنٹہ قبل اور ایک گھنٹہ بعد میں زیرولوڈ مینجمنٹ ہوگی جب کہ افطارکے اوقات میں ایک گھنٹہ قبل اور 3 گھنٹے بعد زیرو لوڈ مینجمنٹ ہوگی۔وزارت توانائی کے مطابق بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے آپریشن سرکل کی سطح پرکنٹرول روم قائم ہوں گے، ڈویڑن اور سب ڈویڑن کی سطح پر شکایات کے ازالے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔وزارت توانائی نے کہاکہ ٹرانسفارمرز خرابی کی صورت میں اضافی ٹرانسفارمراورٹرالیاں دستیاب ہوں گی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...