مزار اقبال پر گارڈ ز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ،پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے

0
246

لاہور ( این این آئی) یوم پاکستان کے موقع پر شاعر مشرق اور عظیم مفکر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے مزار پر گارڈ ز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرف صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی یوم پاکستان قومی جوش و جذبے سے منایا گیا ۔ مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جہاں پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے ستلج رینجرز کی جگہ پر مزار اقبال پر حفاظتی ذمہ داریاں سنبھالی۔تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل سید عمران ماجد علی، ایئر آفیسر کمانڈنگ پی اے ایف ایر میں اکیڈمی کریک تھے ۔ مہمان خصوصی نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مین اور سویلین کی جانب سے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر ایر کموڈور تنویر احمد بیس کمانڈر پی اے ایف بیس لاہور بھی موجود تھے ۔ مہمان خصوصی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔قبل ازیں محفوظ شہید گریثرن میں نماز فجر کے فوراً بعد پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔جوانوں نے نعرہ تکبیر اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے پر جوش نعرے بھی لگائے۔