ایران پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کی اہمیت کا قائل ہو گیا، علی الامین

0
212

تہران (این این آئی )شیعہ مذہبی اتھارٹی اور عمائدین کی کونسل کے رکن شیعہ عالم دین علی الامین نے خطے میں سعودی ایران معاہدے کے اثرات اور معاہدے کے نفاذ کے بعد خطے میں ایران کے فوجی ہتھیاروں کے مستقبل کے بارے میں بات کی۔عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران بین الاقوامی نظام میں داخل ہونے کے لیے اپنے پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی اہمیت کا قائل ہو گیا ہے۔ گذشتہ دہائیوں میں ایران نے جو پالیسی اختیار کی اس نے اسے بیرونی اور اندرونی طور پر متاثر کیا تھا۔سعودی ۔ ایران معاہدے کے بعد علی الامین کو توقع ہے کہ ایران کے حامی مسلح گروہوں کو ان ممالک کے منصوبوں میں شامل کیا جائے گا جہاں وہ واقع ہیں۔ انہوں نے یہ بھی توقع ظاہر کی کہ معاہدے کے بعد حزب اللہ اپنی پالیسیوں میں تبدیلی لائے گی۔ ایرانی قیادت کی بات مانے گی۔ اور اگر ایران نے ایسا کرنے کو کہا تو وہ اپنے ہتھیار پھینک دے گا۔