شام میں خون ریز حملے کے بعد امریکا کا اپنی فوج کے تحفظ کا عزم

0
161

واشنگٹن (این این آئی)امریکا نے کہاہے کہ وہ شام میں اپنی افواج کی حفاظت کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ امریکی اعلان اس حملے کے جواب میں آیا کہ جب ایران کی حمایت یافتہ افواج پر فضائی حملہ کیا گیا جس میں ایک امریکی کنٹریکٹر ہلاک اور پانچ امریکی فوجی زخمی ہوئے تھے۔امریکی حکام کا کہنا تھا کہ ہونے والے اس حملے میں امریکی افواج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تازہ ترین تشدد جوہری معاہدے کو بحال کرنے کی کوششوں اور یوکرین کی جنگ میں روس کے لیے ایران کی فوجی حمایت کے درمیان واشنگٹن اور تہران کے درمیان پہلے سے کشیدہ تعلقات کو مزید خراب کر سکتا ہے۔وائٹ ہائوس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے بتایاکہ ہم اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق اپنے اہلکاروں اور سہولیات کی حفاظت کے لیے کام کریں گے۔ یہ ایک خطرناک ماحول ہے۔