اسلام آباد (این این آئی)وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ پہلے امریکی لابی فرموں سے تو حقیقی آزادی حاصل کرلو ،امریکہ سے نہیں ڈرتا سے میری جان کو خطرہ ہے اور امریکہ نے سازش نہیں کی تک کے جھوٹ سے نیا جھوٹ نکلے گا،غدارِ وطن مینارِ پاکستان جیسی پاک جگہ کو اپنے جھوٹ کے لیے استعمال کر رہا ہے، پاکستان کے خلاف کام کرنے والے ایجنٹ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہاکہ عمران خان آئین، قانون اور سچائی سے حقیقی آزادی چاہتا ہے ،عمران نیازی توشہ خانہ، فارن فنڈنگ، ٹیریان نیازی کیسز سے حقیقی آزادی چاہتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ ہر ادارے اور اس کے سربراہ کو اپنا غلام بنانے کی حقیقی آزادی چاہتا ہے ،اس کی حقیقی آزادی کے مناظر ڈی چوک پر پوری قوم پہلے ہی دیکھ چکی ہے ،یہ ایک بار پھر ملک میں لوٹ مارکی حقیقی آزادی چاہتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی کی امریکہ سے اوپر سے لڑائی ہے، اندر سے بھائی بھائی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ غداروطن مینارپاکستان جیسی پاک جگہ کو اپنے جھوٹ کے لئے استعمال کررہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ برصغیر کے مسلمانوں کی سچائی کی علامت پر پاکستان کا جھوٹاترین شخص ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے خلاف کام کرنے والے ایجنٹ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ فارن فنڈنگ سے پاکستان میں فتنہ پھیلانے والے کو کھلی چھوٹ نہ ملتی توعوام کی حالت بہتر ہوتی
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...