محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کر دی

0
136

لاہور ( این این آئی) محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 29مارچ سے بارشوں کا نیا اسپیل پنجاب سمیت لاہورمیں داخل ہوگا جو 31 مارچ تک جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود اور مزید بارش ہونے کا امکان ہے۔لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کے پہلے عشرے کا اختتام بارشوں پرہوگا۔دوسری جانب اسلام آباد میں چار دن باران رحمت برسنے کے بعد موسم کھل گیا، تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ سے اسلام آباد، خیبرپختونخوا، پنجاب، بالائی سندھ اور کشمیرمیں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ادھر کراچی میں بھی مغربی ہوا کے کم دبا کا سسٹم کل شام تک بلوچستان میں داخل ہوگا، اس سسٹم کے باعث کراچی میں بھی بارش کا امکان ہے، یہ سسٹم 2 اپریل تک ملک کے مختلف حصوں میں بارش برسا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی شہر میں آج مطلع صاف رہے گا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، 5 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، دن میں درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہیگا، دن میں ہوا 25 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔