سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر کا دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

0
131

ریاض (این این آئی )سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ایک فون کال پر سعودی عرب اور پیرس کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق بات چیت کے دوران مشترکہ تشویش کے متعدد امور زیر غور آئے۔دونوں رہنمائوں نے خطے کے اہم ترین مسائل کے علاوہ بین الاقوامی امور پر پیشرفتوں اور سلامتی اور استحکام کو بڑھانے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔