ریاض (این این آئی )سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ رواں ماہ رمضان کے دوران دو طرفہ ملاقات کرنے پر اتفاق کیا۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے ایک فون کال کے دوران اس ملاقات کا عندیہ دیا اور اس دوران چین میں طے پانے والے سہ فریقی معاہدے کی روشنی میں متعدد مشترکہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی عرب اور ایران نے رواں ماہ کے شروع میں بیجنگ میں 2016 سے منقطع تعلقات کو بحال کرنے اور دو ماہ کے اندر دونوں ممالک میں سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔اس معاہدے کے بعد تینوں ممالک کی جانب سے ایک سہ فریقی اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں ہر ملک کی خودمختاری کا احترام اور اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کا اعادہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ وزرائے خارجہ کا ایک اجلاس منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا جس میں سفیروں کے تبادلے کے انتظامات اور ان کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقہ کار کے ساتھ ساتھ معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، سائنس، ثقافت، کھیل اور نوجوانوں کے شعبوں میں تعاون کے لیے 1998 میں دستخط کیے گئے عمومی معاہدے کو فعال کرنے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...