اسرائیلی سپریم کورٹ کی وزیر اعظم کو توہین عدالت کے جواب کے لیے ایک ہفتے کی مہلت

0
127

تل ابیب (این این آئی)اسرائیل کی سپریم کورٹ نے اتوار کو وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو توہین عدالت کے الزامات کا جواب دینے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا ہے۔ ان کے خلاف یہ مقدمہ ایک غیر سرکاری تنظیم کی طرف سے دائر کیا گیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق موومنٹ فار کوالٹی گورنمنٹ ان اسرائیل جو ایک اینٹی کرپشن گروپ ہے، نے نیتن یاہو کے ٹیلی ویژن خطاب کے بعد یہ شکایت کی۔اس خطاب میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ متنازعہ عدالتی اصلاحات کے عمل کو ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھائیں گے۔این جی او نے الزام لگایا کہ نیتن یاہو نے عدالت کے ساتھ ایک معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ کسی مقدمے میں ملوث وزیر اعظم کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ ایسے معاملے میں حصہ لے جس سے مفادات کا تصادم پیدا ہو۔