تل ابیب (این این آئی ) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے وزیر دفاع یوو گیلنٹ کو عدالتی ترامیم کو مسترد کرنے کی وجہ سے ان کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔ اپنی برطرفی کے بعد گیلنٹ نے کہا ہے کہ ریاست اسرائیل کی سلامتی میری زندگی کا مشن تھا اور ہمیشہ رہے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گیلنٹ کی برطرفی کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے اسرائیلی اپوزیشن کے رہنما یائر لاپڈ نے کہا ہے کہ نیتن یاہو قومی سلامتی اور اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔اسرائیلی نیشنل یونٹی کولیشن نے یہ بھی کہا کہ اس سے قبل کبھی بھی وزیر دفاع کو سلامتی کے خطرے سے خبردار کرنے پر برطرف نہیں کیا گیا۔ نیتن یاہو اسرائیل کو کھائی میں پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔سابق وزیر دفاع بینی گانٹز نے کہا کہ ہمیں ایک حقیقی خطرے کا سامنا ہے اور نیتن یاہو نے خود کو اسرائیل کی سلامتی کے سامنے رکھا ہے۔اسرائیلی مظاہروں کے رہنماں نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ نیتن یاہو ایک حقیقی آمر کی طرح برتا کر رہے ہیں۔ رہنمائوں نے تل ابیب میں حکومتی مرکز کے علاقے میں مظاہروں کی تنظیم کا اعلان کردیا۔دوسری جانب اسرائیلی سلامتی امور کے وزیر ایتمار بن گویر نے کہا ہے کہ وزیر دفاع اپنے کل کے خطاب کے بعد اپنے عہدے پر رہنے کے حقدار نہیں تھے ۔ وزیر دفاع برطرف کرنے کا نیتن یاہو کا فیصلہ درست ہے اورمیں ان کی حمایت کرتا ہوں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...