اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں کالج میں تھا تو جنرل (ر) باجوہ میرا جونیئر تھا،رانا ثناء اللّٰہ کا دماغ خراب ہو گیا ہے، اس کا انجام برا ہو گا۔ پیر کو یہاں اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جب سے میری والدہ کی وفات ہوئی میں نے جھوٹ بولنا چھوڑ دیا، میری سابق آرمی چیف سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔شیخ رشید نے کہاکہ جنرل (ر) باجوہ کہتے ہیں انہوں نے انٹرویو نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ کا دماغ خراب ہو گیا ہے، اس کا انجام برا ہو گا، جو انہوں نے ماڈل ٹاو?ن میں کیا ہے، اس پر وہ اپنے انجام کو پہنچے گا۔انہوںنے کہاکہ رانا ثناء اللّٰہ جو خانہ جنگی کر رہا ہے اسی کی بھینٹ وہ خود چڑھے گا، یہ کہنا کہ ہم رہیں گے یا وہ، پارٹیاں کبھی ختم نہیں ہوتیں، گندے لوگ کئی ختم ہو گئے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ خان صاحب کے سیکڑوں کیسز ہیں، میرے خلاف الگ کیسز ہے، بیس بیس کلو میٹر چل کر لوگ مینارِ پاکستان جلسے میں گئے، جلسے میں پانی چھوڑا گیا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ ہم الیکشن چاہتے ہیں بے شک اکٹھے ہوں جائیں یا الگ الگ۔ انہوںن یکہاکہ اشفاق وڑائچ میرے پیسے اورچیزیں لے کر چلا گیا وہ اسلام آباد کا بڑا منشیات فروش ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کی قتل کی سازش کے بیان پر آج بھی قائم ہوں۔انہوںنے کہاکہ ہم اداروں کے ساتھ الیکشن کی تاریخ پر صلح رکھنا چاہتے ہیں، فوج یا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں، لڑائی ان سے ہے جو ملک کی دولت لوٹ کر باہر لے گئے ہیں، لڑائی اس حد تک ہے کہ چاہتے ہیں الیکشن کی تاریخ دے دی جائے۔صحافی نے سوال کیا کہ جنرل (ر) باجوہ کیسے آدمی ہیں؟شیخ رشید نے کہا کہ یہ جنرل باجوہ سے ہی پوچھ لیں۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...