کراچی(این این آئی)وزیر اعلی سندھ سیدمراد علی شاہ نے مہنگائی کا توڑ نکال لیا ہے، انھوں نے اپنے تمام وزرااور مشیران کومارکیٹوں کا دورہ کرنے کی ہدایت کردی ۔تفصیلات کے مطابق رمضان میں مہنگائی کم کرنے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے وزرااور مشیران مارکیٹوں کا دورہ کریں گے اور مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائیں گے۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ مہنگے داموں اشیا فروخت کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے۔ادھر کراچی انتظامیہ نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈائون شروع کر دیا ہے، انتظامیہ نے 172 گراں فروشوں پر 10 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے، گراں فروشی پر ضلع جنوبی میں ایک، ضلع کورنگی میں 2 دکانیں سیل کر دی گئیں۔گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کمشنر آفس میں شکایتی مرکز بھی قائم کر دیا گیا ہے، کمشنر کراچی نے اپیل کی کہ شہری گراں فروشوں کے خلاف شکایتی مرکز کے نمبر پر اطلاع دیں، 02199203443 یا 02199205645 پر شکایت کی اطلاع دی جا سکتی ہے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...