شارجہ ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر احسان اللہ کی گیند کھیلنے میں ناکامی کے باعث افغان بیٹر نجیب اللہ زادران زخمی ہوگئے۔شارجہ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں افغانستان کی اننگز کے 11ویں اوور میں نجیب اللہ زادران پہلی ہی گیند پر زخمی ہو کر گرائونڈ سے باہر چلے گئے اور میچ ختم ہونے تک بیٹنگ کے لیے نہ آئے۔میچ کے 11ویں اوور میں احسان اللہ نے افغان بیٹر کو بائونسر کرائی جو وہ کھیلنے میں ناکام رہے اور گیند ہیلمٹ کے اندر سے چہرے کے نچلے حصے پر لگی اور خون نکلنے لگا۔احسان اللہ کی تیز بائونسر سے افغان کھلاڑی کے زخمی ہونے کے بعد شائقین کرکٹ کو سابق پاکستانی بولر شعیب اختر یاد آگئے۔شعیب اختر نے ماضی میں اپنی تیز رفتار گیندوں سے برائن لارا، گیری کرسچن سمیت کئی کھلاڑیوں کو زخمی کرکے میدان سے باہر بھیجا۔احسان اللہ کی نجیب اللہ کو کرائی گئی بانسر کا موازنہ سوشل میڈیا صارفین نے شعیب اختر کی برائن لارا کو کرائی گئی بانسر سے کیا۔واضح رہے کہ 3 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 66رنز سے شکست دی تھی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...