لاہور ( این این آیئ) سربراہ عوامی مسلم لیگ وسابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سارے لوگ کان کھول کر سن لیں اگر عدلیہ کے فیصلوں کی تعمیل نہ ہوئی تو پھر اس ملک میں کچھ اور ہوگا جس کی لپیٹ میں سارے آئیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ عدلیہ ماں جائی ہے، عدلیہ کا کوئی لاڈلہ بیٹا نہیں، تمام ادارے عدلیہ کے ماتحت ہوتے ہیں، عدلیہ کی حکم عدولی ملک کی بقا کو خطرے میں ڈال دیتی ہے، عدلیہ ہی آئین، قانون اور ملکی بقا کا دوسرا نام ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے لوٹ مار کے کیسز ختم کروانے کے لئے سازش سے حکومت بنانا قومی بد دیانتی ہے، عدلیہ نہیں ہوگی تو جمہوریت نہیں ہوگی، آئین قانون کسی کا سہولت کار نہیں ہوتا، لوٹ مار کرنے والے اور ملکی خزانے کو تباہ کرنے والے بہانے تلاش کرتے رہتے ہیں، حکومت خود تو ذلیل ہوگئی ہے اب اداروں کو بھی ذلیل کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ عقل کے ناخن لیں اور پاگل پن کے بیانات سے گریز کریں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے اندر سے انتخابات کی حمایت میں آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں، آئی ایم ایف پروگرام سعودی عرب اور امارات کے بغیر نہیں ہوگا۔انہوںنے کہا کہ 10کلو آٹے کیلئے 10 لوگ مرگئے ہیں، سیاسی، اقتصادی، سماجی استحکام صرف انتخاب سے آئے گا، جب تک انتخاب نہیں ہوں گے، انتشار اور خلفشار رہے گا۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...