اسلام آباد (این این آئی)رمضان المبارک کے دوران نو سربازوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر رمضان گفٹ کے نام سے کئی جعلی لنک گردش کر نے لگے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سائبر سیکیورٹی کے ماہرین نے اس حوالے سے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ جعلی لنکس پر کلک کر کے اپنی ذاتی معلومات ہرگز نہ دیں۔رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ایسے لنک اوپن کرنے پر شہریوں سے ان کی ذاتی معلومات مانگی جاتی ہیں اور پھر دوسروں کے ساتھ شیئر کرنے کا کہا جاتا ہے۔سائبر سیکیورٹی ایکسپرٹس کے مطابق ایسے جعلی لنکس پر کلک کرنے اور اپنی ذاتی معلومات درج کرنے سے اکثر شہری سائبر کرائم کا شکار ہوجاتے ہیں۔سائبر سیکیورٹی ایکسپرٹس کے مطابق شہریوں کی ذاتی معلومات لے کر اسے مختلف پلیٹ فارمز پر بیچ دیا جاتا ہے جو مختلف مجرمانہ سرگرمیوں میں استعمال کی جا سکتی ہیں۔سائبر سیکیورٹی کے ماہرین کے مطابق صارفین کو شکار بنانے کیلئے سائبر کریمنلز آئے دن نت نئے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں۔رمضان المبارک میں اکثر لوگ قرآن پاک و دیگر اسلامی ایپلی کیشنز موبائل فونز پر انسٹال کرتے ہیں۔حال ہی میں گوگل پلے اسٹور نے کچھ ایسی اسلامی ایپلی کشنز اپنے پلیٹ فارم سے ہٹا دی ہیں۔یہ ایپس صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کر رہی تھیں یا پھر صارفین کے موبائل میں کوئی وائرس ڈال رہی تھیں۔شہری رمضان المبارک کے دوران اسلامی ایپلی کیشنز انسٹال کرتے ہوئے بھی محتاط رہیں۔ماہرین نے کہاکہ رمضان گفٹ کے متعلق گردش کرنے والے جعلی لنکس پر کلک کرنے اور اپنی ذاتی معلومات درج کرنے سے اجتناب کریں۔کہاگیاکہ شہری ایسے جعلی لنکس دوسروں کے ساتھ ہرگز شیئر نہ کریں ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے، جتنا زیادہ ایسے لنکس شیئر کیے جائیں گے اتنے زیادہ لوگ سائبر کرائم کا شکار ہو سکتے ہیں۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...