اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈنمارک اور نیدرلینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عمل دْنیا میں اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی سطح کو ظاہر کرتا ہے، عالمی برادری اسلامو فوبیا کے خلاف عملی اقدامات کرے، انہوں نے رواداری، بین المذاہب ہم آہنگی اور مکالمے کو فروغ دینے کیلئے عملی کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ایوانِ صدر کے پریس ونگ کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے آزادی اظہار رائے کی آڑ میں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ آزادی اظہار رائے نفرت انگیز تقاریر اور لوگوں کو تشدد پر اکسانے کا نام نہیں، اس قبیح عمل سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ ایسے واقعات اشتعال انگیز اور اسلامو فوبیا پر مبنی ہے، توہین کا عمل بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اصولوں اور آزادی اظہار رائے کے جائز اظہار کے اصولوں کے منافی ہے۔ صدر نے کہا کہ اسلام انسانیت کو امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کا یہ عمل دْنیا میں اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی سطح کو ظاہر کرتا ہے، عالمی برادری اسلامو فوبیا کے خلاف عملی اقدامات اٹھائے اور شدت پسند عناصر کی حوصلہ شکنی کرے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...