اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نیڈنمارک میں ترکیہ کے سفارتخانے کے سامنے قرآن مجید کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن مجید کی بے حرمتی سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے،اسلام ایک پر امن مذہب ہے جو تمام مذاہب کے ماننے والوں کا احترام کرنے کا درس دیتا ہے، سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے منگل کو اپنے مذمتی بیانات میں انہوں نے کہا کہ مقدس کتاب قرآن مجید کی بے حرمتی سے مسلمانوں کے جذبات اور احساسات مجروح ہوئے ہیں۔اسلاموفوبیا کا بڑھتا رجحان انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔اسلامو فوبیا کے تدارک کے لیے مسلم اْمہ کو مشترکہ موقف اختیار کرنا ہو گا۔عالمی برادری قرآن مجید جیسی مقدس کتاب کی بے حرمتی کو روکنے کے لیے کردار ادا کرے۔