گوجرانوالہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اپنے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے عمران خان کو جان سے مارنے کی دھمکی نہیں دی، ایک سیاسی بات کی تھی، چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی کے الیکشن ایک ساتھ ہوں گے،صوبوں میں نگران سیٹ اپ کے بغیر ہونے والے الیکشن کے نتائج کو کوئی تسلیم نہیں کریگا، ایسے الیکشن ملک میں افرتفری کا سبب بنیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میں نے عمران خان کے سیاسی وجود کی بات کی تھی، سیاست دان سیاسی بات ہی کرتا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی کے الیکشن ایک ساتھ ہوں گے، صوبوں میں نگران سیٹ اپ کے بغیر ہونے والے الیکشن کے نتائج کو کوئی تسلیم نہیں کریگا، ایسے الیکشن ملک میں افرتفری کا سبب بنیں گے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران نیازی کے خلاف ابھی قانون حرکت میں نہیں آیا، عمران نیازی کا احتساب ہوگا، اب پی ٹی آئی میں سے بہت کچھ نکلے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ عمران خان سے معاملات پوائنٹ آف نو ریٹرن سے بہت آگے جاچکے ہیں، عمران خان نے ملک کی سیاست وہاں پہنچا دی ہے کہ اب عمران خان اور ہم میں سے کسی کا ایک ہی وجود باقی رہنا ہے، جب ہمارے وجود کی نفی ہوگی تو ہم ہر حد تک جائیں گے، پھر یہ نہیں سوچیں گیکہ کیا جمہوری ہے، کیا نہیں۔ دوسری جانب عمران خان نے اپنے خلاف وفاقی وزیر داخلہ کے بیان پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے ۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...