اداکارہ ایشوریا رائے کی تامل فلم جلد ریلیز کے لئے تیار

0
535

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی مقبول ترین اور خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے کی تامل فلم ‘ پونین سیلون 2’ کا ٹریلر اور میوزک البم لانچ کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز چنائی میں تامل فلم ‘ پونین سیلون:1’ کے سیکول ‘پونین سیلون:2’ کے ٹریلر اور میوزک لانچ کی تقریب ریڈ کارپٹ منعقد کی گئی۔ریڈ کارپٹ پر فلمی ستاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، فلم میں ملکہ نندنی کا کردار نبھانے والے ایشوریا رائے روایتی گلابی لباس میں جلوے بکھیرتی ہوئی نظر آئیں۔فلم میں شہزادی کنڈاوائی کا کردار ادا کرنے والی تریشا نے ریڈ کارپٹ پر نیلے رنگ کی دیدہ زیب ساڑھی میں واک کی جبکہ فلم میں پونین سیلون کا مرکزی کردار نبھانے والے جیام روی عرف ارولموزی ورمن نے سیاہ رنگ کے لباس کا انتخاب کیا۔منی رتنم کی ہدایت کاری میں بننے والی پونین سیلون 2 میں وکرم اور کارتی بھی مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے۔پونین سیلون:2، 28 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔واضح رہے کہ فلم کی کہانی بھارت کے ایک عظیم شہنشاہ ‘ راجا راجا چولا’ کی زندگی پر مبنی ہے۔ پونین سیلون کا لقب تامل عوام نے راجا راجا چولا کو دیا تھا۔اْن کا تعلق چولا خاندان سے تھا جس نے 9ویں صدی سے 13ویں صدی تک تامل سرزمین پر راج کیا۔ یہ فلم تامل زبان میں لکھے جانے والے ناول ‘پونین سیلون’ پر فلمائی گئی ہے۔