پاکستانی نژاد امریکی ماہر نفسیات امریکہ کی خواتین رہنماؤں کی فہرست میں شامل

0
222

واشنگٹن(این این آئی)یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ اینڈ ہیومن سروسز پاکستانی نژاد ماہر نفسیات ڈاکٹر فرح عباسی کو ملک کی ٹاپ خواتین رہنماؤں کے طور پر تسلیم کریگا۔ جمعرات 30 مارچ 2023 کو امریکی سیکرٹری صحت اور انسانی خدمات زیویر بیسیرا کی میزبانی میں رونما ہونے والی تقریب جسے وومن آن دی فرنٹ لائنز: سیلیبریٹنگ ویمن فیتھ لیڈرز، کا نام دیا جاتا ہے ہے میں امریکی 15 خواتین مذہبی رہنماؤں کو ان کے مثالی کام اور انسانیت کی خدمت میں غیر معمولی قائدانہ خصوصیات پر اعزاز دیا جائیگا۔.ڈاکٹرفرح عباسی مشی گن سٹیٹ یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات میں اسسٹنٹ پروفیسر اور مسلم سٹڈیز پروگرام کی فیکلٹی ممبر ہیں۔ انہوں نے 2009 میں امریکن سائیکاٹرک ایسوسی ایشن سے فیلوشپ حاصل کی اور اس گرانٹ کی رقم کو ثقافت کی افادیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے استعمال کیا ۔ وہ نفسیاتی مسائل کے حل میں عقائد اور ثقافت کو برؤے کار لانے اور میڈیکل کے طلباء کو مسلمان مریضوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے ثقافت کو برؤے کار لانے کی تربیت دینے میں دلچسپی رکھتی ہیں ۔ ڈاکٹر عباسی معاشرے سے علیحدگی اختیار کرنے کی بجائے معاشرے سے تعلق مضبوط کرنے کی روش کو پروان چڑھانے کے لئے مسلم امریکی کمیونٹی کے ساتھ براہ راست کام کرتی ہے۔ڈاکٹر عباسی سالانہ مسلم مینٹل ہیلتھ کانفرنس کے بانی ڈائریکٹر ہیں اس کانفرنس میں 30 ممالک کے ماہرین نے شرکت کی۔ انہوں نے ملائیشیا اور اردن میں گلوبل مسلم مینٹل ہیلتھ کانفرنس کا بھی آغاز کیا۔ وہ گھریلو تشدد اور منشیات سے متاثرہ لوگوں کے لیے محفوظ ماحول کے لئے بھی کوششیں کر رہی ہے۔سفیر مسعود خان نے آج ڈاکٹر عباسی کو ٹیلی فون کیا اور ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کامیابی پاکستان اور امریکہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے لئے باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عباسی کی کامیابی نے ایک بار پھر پاکستانی تارکین وطن کی خداداد صلاحیتوں اور استعداد کو ثابت کر دیا ہے۔ سفیر پاکستان سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عباسی نے کہا کہ وہ گزشتہ 15 سالوں سے ذہنی صحت سے متعلقہ امراض کے حوالے سے نہ صرف عقیدے اور ثقافتی اقدار کو برؤے کار لانے کے لئے کوشاں ہیں بلکہ ذہنی مسائل کا شکار لوگوں پر لگنے والے سماجی دھبے دور کرنے کے لیے بھی کام کر رہی ہیں جس کی شکایت خاص طور پر ترقی پذیر ممالک میں زیادہ پائی جاتی ہے