لاہور( این این ائی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئین سے الیکشن کو ختم کرنے کا مطلب آئین کو ختم کرنا ہے اور آج فاشسٹ حکومت نے آئین کو دفن کر دیا ہے، شہباز شریف اور وفاقی حکومت نہ صرف سپریم کورٹ کی حکم عدولی کے مرتکب ہوئے ہیں بلکہ ان پر آرٹیکل6کا مقدمہ بھی بنایا جا سکتا ہے، جو لوگ قانون کی حکمرانی اور آئین کو بچانے کی جدوجہد میں شامل نہیں ہوں گے ان کی آنے والی نسلیں بھی ان سے شرمندہ ہوں گی۔ لاہور ہائیکورٹ میں مختلف کیسز میں پیشی کے موقع پر پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما ہمایوں اختر خان اور مسرت جمشید چیمہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے ا لیکشن کمیشن کے آرڈر جس میں نگران پنجاب حکومت کو مرضی سے تقرر و تبادلے کے اختیارات دئیے گئے ہیں اسے چیلنج کیا ہے اور اس پر لاہور ہائیکوڑت نے نوٹس جاری کر دیا ہے ، ہم نگران وزیر اعلیٰ کے خلا ف توہین عدالت میں بھی جارہی ہیں ، نگران وزیر اعلیٰ ایسے گلیوں اور سڑکوں کے افتتاح کے لئے اجلاس کر رہے ہیں جیسے وہ منتخب وزیر اعلیٰ ہوں ۔موجودہ حکومت نے آ کر نگران حکومت کے تصور کا ہی بیڑہ غرق کیا ہے ، الیکشن کمیشن نے ان کو تقرر و تبادلے کے لا محدود اختیار دے دئیے ہیں جو قانون کے مطابق نہیں دئیے جا سکتے ۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس دیا ہے کہ آپ نے کس طرح مرضی کرنے کے اختیارات دئیے ہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ 22 افسران جن کے اوپر ہم نے تحفظات کا اظہار کیا تھا الیکشن کمیشن کے پاس ان کے حوالے سے فیصلے کرنے کے لئے تین دن رہ گئے ہیں ، ویسے تو الیکشن کمیشن کی شہرت منشی الیکشن کمیشن کی ہے اور ہمیں لگتا ہے اس معاملے میں بھی ہمیں ہائیکورٹ کے پاس پڑے گا۔ انہیں پنجاب بدر کریں اور ویسے بھی ان افسران کا کیرئیر ختم ہو گیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کی طرف سے الیکشن کی تیاریوں کے لئے قائم سیل کے کوارڈی نیٹر ہمایوں اختر خان نے ایک پٹیشن دائر کی ہے جس میں الیکشن کمیشن سے پوچھا گیا ہے کہ ہائیکورٹ نے جوڈیشل افسران کی بطور ریٹرننگ اور پریذائیڈنگ افسران تعیناتی سے کہاں انکار کیا ہے ، اس پر عدالت کا اعتراض ہے اور اس پر اگلے ہفتے سماعت ہو گی ۔ لاہور ہائیکورٹ عدلیہ سے افسران دینے سے انکار کر ہی نہیں سکتی
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...