اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے 1973 کے دستور کے50 سال مکمل ہونے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آ ئیں عہد کریں کہ اگلے 50 سال ماضی کے 50 سال کی غلطیوں کا ازالہ ہوں گے، قوم کے دکھوں کا مداوا ہوں گے۔ پیر کو اپنیٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ عوام کے حقوق اور ریاستی اداروں کے فرائض کی کتاب ہے، یہ اتحاد اور اتفاق کی ضامن، عدل وانصاف،مساوات اور آزادی کی ضمانت ہے یہ وعدہ ہے اللہ تعالیٰ سے کہ حاکمیت صرف اس کی ہے،یہ اختیار عوام منتخب نمائندوں کے ذریعے استعمال کریں گے۔انہوںنے کہاکہ آئین سے انحراف پر ملک و قوم نے صدمے سہے، ناچاقی ونااتفاقی، محرومیوں، دہشت گردی، معاشی تباہی، مہنگائی کے عذاب جھیلے۔ انہوں نے کہا کہ آئین سے انحراف سے ادارے برباد ہوئے، عدل و انصاف کی جگہ ظلم نے لی ، آئیں عہد کریں کہ اگلے 50 سال ماضی کے 50 سال کی غلطیوں کا ازالہ ہوں گے، قوم کے دکھوں کا مداوا ہوں گے۔
مقبول خبریں
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...