اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یہ بات درست ہے کہ الیکشن کے بارے میں سپریم کورٹ کوئی بھی فیصلہ کر سکتی ہے، یہ اس کا دائرہ اختیار ہے کہ وہ جو چاہے فیصلہ کرے تاہم پارلیمان بھی اپنا فیصلہ سنا چکا ہے۔ایک انٹرویومیں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پارلیمان خود ایک ادارہ ہے جو کہ تمام اداروں کی ماں ہے جس نے آئین پاکستان کو جنم دیا ہے۔قبل از وقت انتخابات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ اکتوبر سے قبل انتخابات ٹیبل پر نہیں ہیں اور ہم لین دین کے مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہیں اور مخصوص ‘ڈکٹیشن’ قابل قبول نہیں ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی بات سے غلط مفہوم لیا گیا اور مجھے یقین ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کا سپریم کورٹ آف پاکستان میں جونیئر ججز کی تعیناتی میں کوئی کردار نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت خود ملک کی اعلیٰ عدلیہ سے تصادم ختم کرنا چاہتی ہے، میرا خیال ہے کہ سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی میں سابق آرمی چیف کے نام کو گھسیٹنا غلط ہے کیونکہ یہ معمول کا عمل ہے اور بعض اوقات تقرری کے دوران چیف جسٹس کے نامزد کردہ ناموں کو سفارشات کے مطابق منظور کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر قانون نے یہ بھی نشاندہی کی کہ حکومت سے لازم پوچھا جائے کہ اس نے سپریم کورٹ میں جونیئر ججز کی تعیناتی کیوں کی۔خواجہ آصف نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججوں کی تقرری کے مرحلے میں کوئی ‘تھرڈ پارٹی’ ملوث نہیں ہے۔سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی طرف سے آرمی چیف کی مدت میں توسیع کرنے کی درخواست سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وزیر دفاع نے کہا کہ سابق آرمی چیف نے کبھی بھی توسیع کی درخواست نہیں کی اور میرے خیال میں سروسز میں پہلی توسیع کے بعد سابق آرمی چیف دوسری بار توسیع سے گریز کر رہے تھے۔وزیر دفاع نے ان دعوئوں کو بھی مسترد کیا کہ سابق آرمی چیف نے ملازمت میں توسیع نہ کرنے یا اپنی پسند کے آرمی چیف کو تعینات نہ کرنے پر مارشل لا نافذ کرنے کی دھمکی دی تھی
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...