مکہ مکرمہ(این این آئی) مسجد الحرام میں ختم القرآن کے موقع پر 25 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔سعودی خبرایجنسی کے مطابق حرمین شریفین امور کے نگراں ادارے کے صدر شیخ عبدالرحمن السدیس نے تراویح پڑھائی اور قرآن پاک مکمل کیا۔ اس موقع پر 25 لاکھ سے زائد افراد موجود تھے۔ختم القرآن کے موقع پرمسجدا الحرام کے اطراف اور اس طرف آنے والی تمام سڑکیں کچھا کھچ بھری ہوئی تھیں۔ لاکھوں مسلمانوں نے اللہ تعالیٰ کے حضو عالم اسلام اور مسلمانوں کی خوشحالی ، امن اور سلامتی کے لیے رقت آمیز دعائیں کیں۔ختم القرآن کے لیے سیکورٹی اور لاکھوں افراد کو سہولت فراہم کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے جس میں سیکڑوں رضا کاروں اور سیکورٹی اہلکاروں نے حصہ لیا۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...