اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عدلیہ آئین کی تشریح کر سکتی ہے اسے ری رائٹ نہیں کر سکتی، یہ اختیار صرف اور صرف پارلیمان کا ہے، آئین نے پارلیمان کی گود سے جنم لیا ہے، تمام اداروں کو آئین کی پاسداری کیلئے یکسو ہونا پڑے گا،کبھی نہیں ہوا پارلیمنٹ کوئی قانون بنائے اور عدلیہ اس پر حکم امتناع جاری کر دے، ریاست کو بچانے کیلئے اپنا سیاسی اثاثہ قربان کرنے میں ایک لمحہ بھی نہیں ہچکچائیں گے۔پی ٹی وی سینٹر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ بڑی خوشی کا موقع ہے کہ آئین پاکستان کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں تبدیل کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موبائل ایپ کے ذریعے کروڑوں پاکستانی آئین کی منشا اور اساس سے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ ماضی کی سیاسی قیادت نے تمام تر اختلافات بالائے طاق رکھ کر آئین تخلیق کیا، آئین کی پاسداری اور احترام کیلئے تمام اداروں کو یکسو ہونا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ آئین نے پارلیمان کی گود سے جنم لیا ہے، عدلیہ آئین کی تشریح کرسکتی ہے لیکن آئین کو ری رائٹ نہیں کرسکتی، یہ صرف اور صرف پارلیمان کا اختیار ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان ایک دوراہے پر کھڑا ہے، مجھ سمیت ہم تمام سیاستدانوں سے بے شمار غلطیوں ہوئیں، بڑے لوگ وہی ہوتے ہیں جو اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے چلتے ہیں اور خود کو قومی مفاد کے تابع کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھا ہے اور اب ساتھ مل کر پاکستان کے حالات بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں انتہائی مشکل حالات میں یہ ملک ملا، ہم اس بات پر پوری طرح یکسو ہیں کہ ہم ان شا اللہ ریاست کو بچانے کیلئے اپنے سیاسی اثاثے کو قربان کرنے میں قطعاً نہیں ہچکچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں کہیں یہ مثال نہیں ملتی کہ پارلیمان کا قانون بنانے سے پہلے عدالیہ اس پر حکم امتناع جاری کردے، یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے، اس پر پارلیمنٹ اپنا آئینی و قانونی حق استعمال کرے گی، عدلیہ اور بارز سے یہی توقع ہے کہ وہ آئین و قانون کے محافظ بنیں۔انہوں نے کہا کہ آئین کو نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ عصر حاضر کا بہترین فیصلہ ہے، اسکول اور کالجوں میں آئین نصاب کا حصہ بن جائے گا تو آئین پاکستان کے بچے بچے کو حفظ ہوجائے گا جس سے قانون کی حکمرانی میں مدد ملے گی۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...