فیصل آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ وصوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے کلاشنکوف چلانے کے سوا ساری عمر کوئی کام نہیں کیا انہیں عمران خان کی قیادت میں کے پی کے حکومت نے واپس بلاکر کہا کہ آجائیں اور یہاں شریف شہری بن کر رہیں یہ فتنہ ایک دن ایک بات کرتا ہے اور اگلے دن کوئی اور بات کرتا ہے۔وہ اتوار کی رات گئے اپنے حلقہ نیابت ٹھیکریوالہ فیصل آبادمیںاین این آئی سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ہمارے اقدامات کے باعث پنجاب میں دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ ہوچکا ہے جس کا سہرا نواز شریف کے سر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں بجلی کے کئی نئے کارخانے لگائے لیکن فتنہ خان نے ایک بھی نیا کارخانہ نہیں لگایا، ہم نے طویل لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا اور اگراب کسی جگہ تھوڑی بہت لوڈ مینجمنٹ ہے تو اس کی وجہ یہ نہیں کہ بجلی بنانے کے کارخانے نہیں ہیں بلکہ اس کی وجہ گیس اور فرنس آئل کی کمی ہے جس کا جلد خاتمہ کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ تمام برادریوں اور دوستوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے انہیں منتخب کرکے عوامی خدمت کا موقع دیا۔انہوں نے کہا کہ 2014 میں عمران خان نیازی نے دھرنا دیاجس کی وجہ سے چینی صدر کا دورہ ایک سال لیٹ ہوااور ملکی ترقی متاثر ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اسوقت بھی فتنہ ایک ہی بات کہتا تھا نواز شریف کو وزیراعظم ہاؤس سے باہر نکالوں گاتاہم بعدازاں سانحہ آرمی پبلک سکول کیوجہ سے اس نے دھرنا ختم کیا۔رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ اگلے ہی روز نواز شریف نے عمران خان سے رابطہ کیااور عمران خان کو دہشت گردی کے معاملے میں ساتھ چلنے کی دعوت دی جبکہ ہماری حکومت نے دہشت گردی سمیت دیگر مسائل پر قابو پایا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے کے پی کے طالبان کو واپس بلایالیکن اللہ کے کرم سے پنجاب میں دہشت گردی کا خاتمہ ہے جس کا نتیجہ آج سب کے سامنے ہے،محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کیا گیاجبکہ موجودہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ پی ٹی آئی حکومت کی غلط پالیسیاں ہیں کیونکہ اپنے چار سالہ دور حکومت میں ان لوگوں نے جان بوجھ کرسستی ایل این جی درآمد نہ کی،2018 میں ایک سازش کے تحت عمران خان کو مسلط کیا گیااور اب آڈیو لیکس نے بابا رحمتے جو اصل میں بابا زحمتے ثابت ہوئے کا کردار بے نقاب کردیاجبکہ سوچنے کی بات ہے کہ اگر اب اس خاندان کا یہ کردار ہے کہ وہ ڈیڑھ ڈیڑھ کروڑ روپے لیکر لوگوں کو پی ٹی آئی کی ٹکٹیں لیکر دے رہا ہے توجب یہ منصب پر تھا تو تب کیا کچھ کرتا ہوگااور کروڑوں کا ٹکٹ لیکر جب لوگ آئیں گے تو وہ فرح گوگی کی طرح کرپشن نہیں کریں گے تو اور کیا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کیلئے سیاسی اور معاشی استحکام ناگزیر ہے اورمہذب معاشروں میں قانون کی حکمرانی اور اقدار کی پاسداری ہوتی ہے جبکہ ملک میں تمام بڑے ترقیاتی منصوبوں کا سہرا مسلم لیگ(ن) کو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فتنہ خان کل تک سیاسی مخالفین کوکہتا تھا کہ تمہیں گلیوں میں گھسیٹوں گا اب کبھی کہتا ہے کہ الیکشن کرواؤ، کبھی کہتا ہے کہ ہمارے استعفے واپس کرکے ہمیں اسمبلیوں میں واپس آنے دو، پہلے کہتا تھا کہ مذاکرات نہیں کروں گا اب مذاکرات کیلئے ترلے کر رہا ہے، ۔انہوں نے کہا کہ 2013ـ14میں لوگ پاکستان نہیں آتے تھے بلکہ کاروباری لوگ کہتے تھے دبئی میں آکر ہم سے ڈیل کریں مگر پھر ایسا ہوا کہ 2018میں پاکستان کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا تھالیکن پھر2018 میں سازش کرکے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نواز شریف کو نااہل کردیا گیااوربابا رحمتے پوری قوم کیلئے بابا زحمتے بن گیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ٹکٹ کے بدلے ڈیڑھ ڈیڑھ کروڑ کا مطالبہ کیاجارہا ہے اور بابا رحمتے آج ایک عام آدمی کی طرح ہے لیکن جب یہ طاقت میں تھا تو کیا کرتا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں کوئی کام نہیں کیابلکہ صرف گالی کلچر کو متعارف کروایااس کے برعکس ہم نے فیصل آباد میں دل اور ایشیا کا سب سے بڑا چلڈرن ہسپتال بنایا، ہمارے دور میں سڑکیں اور ایکسپریس وے بنیں مگرعمران خان بتائے اس نے اپنے دور حکومت میں کیا کیا
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...