کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں مزدوروں کا کردار بہت اہم ہے، ریاض حسین پیرزادہ

0
176

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق میاں ریاض حسین پیرزادہ نے مزدوروں کی تاریخی اوربہادرانہ جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں مزدوروں کا کردار بہت اہم ہے۔ پیر کو مزدوروں کے عالمی دن پر جاری پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں مزدوروں کا کردار بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور مشکل معاشی حالات سے لڑتے مزدور، محنت کش ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق کیمؤثر انداز میں تحفظ کے لئیحکومت ہر دم کوشاں ہے۔ہمارا نیشنل ایکشن پلان فار بزنس اینڈ ہیومن رائٹس بہتر ورکنگ کنڈیشن اور مزدوروں کے استحصال کو روکنے کو یقینی بنانے کے لیے ہیں۔