اسلام آباد (این این آئی)توانائی اور خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان نے مہنگائی میں مالیاتی بحران کے شکار سری لنکا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق اپریل میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 36 فیصد سے تجاوز کر گئی جو 1964 کے بعد سب سے زیادہ ہے ۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق اپریل میں سری لنکا میں مہنگائی کی شرح 35 فیصد رہی جو پاکستان سے کم ہے ،پاکستان میں مئی میں بھی مہنگائی کی شرح عروج پر رہے گی۔امریکی جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ سری لنکا معاشی بحران پر قابو پاتا بھی دکھائی دے رہا ہے جبکہ رواں سال پاکستانی کرنسی بدترین گراوٹ کا شکار رہی ، جو ڈالر کے مقابلے میں20 فیصد گری ہے اور دنیا کی کم زور ترین کرنسی میں شمار ہوئی ۔دوسری جانب ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان میں اپریل کے مہینے میں مہنگائی کی شرح میں مزید 2.4 فیصد اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ماہانہ اعداد و شمار جاری کر دیے جس کے مطابق اپریل میں ماہانہ مہنگائی 36.42 فیصد پر پہنچ گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق اشیائے خور و نوش کی مہنگائی اپریل میں 52.2 فیصد ریکارڈ کی گئی ، اپریل میں دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح ریکارڈ 40.7 کی سطح پر رہی۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...