اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان سے سوال کیا ہے کہ اگر جنرل باجوہ نے امریکا کو تمہارے خلاف کیا تھا تو پھر تم نے امریکی سازش کا واویلا کیوں کیا اور سائفر کیا تھا؟ ۔بدھ کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگر باجوہ نے امریکا کو عمران خان کے خلاف کیا تو پھر امپورٹڈ حکومت اور عالمی سازش کیا تھی؟ اگر باجوہ اور آئی ایس آئی نے بتایا تھا کہ تمہارے مخالفین چور ہیں تو پھر تمہارے الزامات کیا تھے ؟ جنرل باجوہ نے تمہیں اور تم نے 22 کروڑ عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا تھا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے چار سال اپنے دماغ سے صرف ملک کو لوٹا باقی سب دوسروں کے کہنے پہ کیا ، تمہیں کبھی آئی ایس آئی نے دوسروں کی کرپشن کا بتایا، کبھی باجوہ نے بتایا تمہارے ثبوت کہاں ہیں۔ وفاقی وزیر نے سوال کیا کہ کیا باجوہ اپنی توسیع کے لئے امریکا سے لابنگ کر رہا تھا اور تم بند کمرے میں اسے تاحیات ایکسٹنشن کی آفر کر رہے تھے؟ باجوہ نے ہزار بار کہا ہو تم نے اسمبلیاں کسی کے کہنے پر کیوں توڑیں؟ انہوں نے کہا کہ قوم کو چار سال سمجھ نہیں آیا ملک اور عوام کو تم نے کس طرح ، کیسے اور کہاں کہاں سے لوٹا، عوام اور ملک کے ساتھ جو ہوا تاریخ میں کبھی کسی ملک کے ساتھ ایسا ظلم نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے چار سالوں میں صرف اپنی بیگم اور ان کی سہیلی فرح گوگی کو نوازا، چار سال صرف آٹا ، چینی ، بجلی گیس مافیا کو نوازا۔ انہوں نے کہا کہ “ملک میں مارشل لگا دیا” کا بیان فارن فنڈڈ فتنے کی اصل نیت اور مقاصد کا ثبوت ہے، تم نے سازش کر کے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے نمائندوں کی توہین کی۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...