پہلے پلستر باندھ لیا، پھر بالٹی چڑھا لی، ریلی نکالی تو بالکل ٹھیک،عدالت کے سامنے نہ پیش ہونے کیلئے معائنہ سرکاری ہسپتال سے ہوتا ہے ، وزیر داخلہ

0
355

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے اپنے بیان میں کہاہے کہ پہلے پلستر باندھ لیا، پھر بالٹی چڑھا لی، ریلی نکالی تو بالکل ٹھیک،عدالت اور پولیس کے سامنے نہ پیش ہونے کے لئے معائنہ سرکاری ہسپتال سے ہوتا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عدالتوں میں ٹرائل شروع ہیں فارن فنڈڈ ایجنٹ ، گھڑی چور ٹیرن کا والد بیمار ،شوکت خانم سے عدالت نہ پیش ہونے کے لئے جھوٹی رپورٹ بنوائی گئی۔ انہوںنے کہاکہ 10 دن آرام کا مشورہ اصل میں مقدمات سے بچنے کا مشورہ ہے ،الیکشن کی رٹ بھی مقدمات سے بچنے کے لئے تھی ۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی اسمبلیاں بھی مقدمات سے بچنے کے لئے توڑیں ،بالٹی ، ڈبہ ، ڈسٹ بن کے بعد پیشِ خدمت ہے شوکت خانم کی جھوٹی رپورٹ ،عدالت نے پولیس کے سامنے پیش ہونے کا جیسے ہی حکم دیا شوکت خانم ہسپتال سے طبی بہانہ آ گیا۔ انہوںنے کہاکہ شامل تفتیش ہونے کا حکم آتے ہی عمران نیازی کو بیماری کا دورہ پڑ گیا ،عمران نیازی کو توشہ خانہ ، ٹیریان کے ابو، فارن فنڈنگ، فارن ایجنٹی سمیت دیگر چوریوں کے مقدمات میں جواب دینا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ کوڑے والی بالٹی سے بھی کام نہیں چلا تو مکمل آرام کا بہانہ چلا لیا ہے تاکہ عدالت نہ جانا پڑے، جواب نہ دینا پڑے،”میرا ہسپتال، میری مرضی، میری پسند اور سہولت کا مشورہ”۔