واشنگٹن(این این آئی)روس کی جانب سے یوکرین پر روسی صدر پوٹین کو قتل کرنے کی کوشش میں ڈرون حملے کرنے کے الزام پر اپنے رد عمل میں وائٹ ہائوس نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن سرحدوں سے باہر یوکرینی حملوں کی حوصلہ افزائی اور مدد نہیں کرتا۔ ہم اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ روس کا کیف پر الزام درست ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس کی ترجمان کیرن جین پیئر نے کہا کہ امریکہ کریملن پر حملوں کے بارے میں بیانات کی تفصیلات کی تصدیق کرنے کی پوزیشن میں نہیں ۔ امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے بھی روز لگ بھگ ایسے ہی بیانات دئیے۔بلنکن نے کہا کہ وہ ماسکو کے اس الزام کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ یوکرین نے روسی صدر پوٹین کو ڈرون حملے میں قتل کرنے کی کوشش کی تاہم وہ کریملن سے باہر آنے والی کسی بھی چیز کو شک کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا امریکہ یوکرین پر تنقید کرے گا اگر اس نے ماسکو کے حملوں کے جواب میں روس پر حملہ کرنے کا خود فیصلہ کیا تو بلنکن نے کہا کہ یہ ایسے فیصلے ہیں جو یوکرین کو اپنے دفاع کے بارے میں کرنا ہوں گے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...