دبئی(این این آئی )خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)کے رکن ممالک سیاحوں کے لیے علاقائی سطح پر یورپی یونین کے شینگن طرز کا ویزا جاری کرنے کے منصوبے کا جائزہ لے رہے ہیں۔اس اقدام سے اقتصادی ترقی کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں منعقدہ عرب ٹریول مارکیٹ (اے ٹی ایم) میں بحرین کی وزیرسیاحت فاطمہ السیرافی نے ایک پینل گفتگو میں کہاکہ ہمارے ممالک اس بات پرغورکررہے ہیں کہ کس طرح ایک مشترکہ اورواحد ویزا جاری کیا جاسکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ بہت جلد ہوسکتا ہے کیونکہ ہم دیکھتے ہیں کہ بیرون ملک سے یورپ جانے والے لوگ عام طور پر ایک ملک کے بجائے کئی ممالک میں اپناوقت گزارتے ہیں۔ ہم نے واقعی دیکھا کہ یہ ہر ملک کے لیے نہیں بلکہ ہم سب کے لیے کیا اہمیت لا سکتا ہے۔سعودی سیاحت اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)فہد حمید الدین نے پینل میں وضاحت کی کہ اگر مشترکہ ویزا سسٹم اپنایاجاتا ہے تو مستقبل میں مسافر کسی ایک ملک کے بجائے خطے کے متعدد ممالک کا دورہ کرسکتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ کل کے مسافرہمیشہ مختلف اسٹاپوں، راستوں اور علاقوں کو دیکھیں گے۔متحدہ عرب امارات کی وزارت اقتصادیات کے انڈر سیکریٹری عبداللہ الصالح نے کہا کہ پورے خط خلیج میں ترقی کوآسان بنانے کے لیے جامع قواعدو ضوابط، پالیسیوں اورطریق کارسے فائدہ ہوگا۔انھوں نے مزیدکہاکہ جی سی سی ممالک کا ماننا ہے کہ اگر وہ اس خطے میں آنے والے زائرین خاص طور پرلمباسفرکرنے کے خواہاں زائرین کو اچھا تجربہ مہیاکرتے ہیں توان زائرین کا ایک ملک کا دورہ کرنے کے بجائے خطے کے ایک سے زیادہ ممالک کی سیر کا پروگرام ہوگا۔الصالح کے مطابق،زائرین کوکسی پابندی کے بغیرمتعدد ممالک کا دورہ کرنے ، سرحد پار سفر کی سہولت دینے اورجی سی سی کے مختلف ممالک کی سیر کاایک پیکج مقرر کرنے سے زیادہ خوشی ہوگی۔جی سی سی کے رکن ممالک میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین، عمان اور قطر شامل ہیں۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...