شام جلد عرب لیگ میں واپس آجائے گا، وزیر خارجہ ایمن صفادی

0
183

عمان (این این آئی )اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفادی نے کہا ہے کہ شام کو جلد ہی عرب لیگ میں واپس آنے کے قابل ہونا چاہئے لیکن ملک کے دہائیوں سے زیادہ پرانے تنازعے کو حل کرنے میں بہت سے چیلنجز درپیش ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق تنظیم نے 2011 میں شام کی رکنیت اس بنا پر معطل کردی تھی کہ شامی صدر بشار الاسد نے بغاوت کے خلاف پرتشدد کریک ڈائو ن کیا جو جو خانہ جنگی میں تبدیل ہوگیا تھا۔صفادی نے مزید کہا کہ شام کے پاس گروپ کے 22 ارکان میں سے کافی ووٹ تھے کہ وہ اپنی نشست دوبارہ حاصل کر سکیں۔شام کی لیگ میں واپسی علامتی طور پر اہم شمار ہوگی۔ تاہم یہ صرف ایک بہت ہی شائستہ آغاز ہوگا اور اصل میں 12 سال کے تنازع کے بعد بحران کی پیچیدگی کے پیش نظر یہ ایک بہت طویل، مشکل اور چیلنجنگ عمل ثابت ہوگا۔عرب لیگ کے ایک ترجمان نے کہا کہ عرب وزرا اتوار کو قاہرہ میں ملاقات کریں گے تاکہ شام کے متعلق اسد کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے علاقائی دبا کے درمیان بات چیت کی جا سکے۔سعودی عرب اور مصر سمیت کئی عرب ریاستوں نے حال ہی میں اعلی سطح کے دوروں اور ملاقاتوں کے ذریعے شام کے ساتھ دوبارہ رابطہ قائم کیا ہے۔ قطر سمیت کچھ ممالک شام کے تنازع کے سیاسی حل کے بغیر اس کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے مخالف ہیں۔پیر کو عمان میں ہونے والے ایک اجلاس میں شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے پہلی مرتبہ عرب وزرا سے ملاقات کی۔ یہ اجلاس دمشق کے امن منصوبے پر بات چیت کرنے کے لیے اردن کے اقدام کے حصے کے طور پر منعقد کیا گیا تھا۔اس اجلاس میں تنازع کے خاتمے کے لیے ایک روڈ میپ تیار کیا گیا ہے۔ اس روڈ میپ میں میں شام میں پناہ گزینوں، لاپتہ قیدیوں، منشیات کی سمگلنگ اور ایرانی ملیشیاں کے مسائل کے حل کو شامل کیا گیا ہے۔صفادی نے کہا کہ شام کی جانب سے تنازع کو حل کرنے میں حقیقی پیش رفت کے لیے تیار رہنے سے اسے مغربی پابندیوں کے حتمی خاتمے کے لیے اہم عرب حمایت حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔