عمران خان کی گرفتاری، اقوام متحدہ کا تمام فریقین سے تشدد سے گریز کا مطالبہ

0
109

نیویارک(این این آئی)سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتو نیو گوتریس نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے نتیجے میں شروع ہونے والے احتجاج اور ہنگاموں کا نوٹس لیتے ہوئے تمام فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تشدد کی کارروائیوں سے گریز کریں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکرٹری جنرل نے حکام پر زور دیا کہ وہ سابق وزیراعظم خان کے خلاف کی جانے والی قانونی کارروائی میں مناسب طریقہ کار اپنائیں اور قانون کی حکمرانی کا احترام کریں۔