عمران خان سے عارف علوی اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سمیت 10 افراد نے ملاقات کی، اسلا م آباد پولیس کی تصدیق

0
109

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے تصدیق کی ہے کہ عمران خان سے عارف علوی اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سمیت 10 افراد نے ملاقات کی۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایاگیاکہ عدالتی حکم کے مطابق گزشتہ شب عمران خان سے 10 افراد نے ملاقات کی۔بیان کے مطابق صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے ملاقات کی،عمران خان کے معالج ڈاکٹر فیصل نے بھی پولیس گیسٹ ہاؤس میں ان سے ملاقات کی،7 رکنی قانونی ٹیم نے بھی عمران خان سے ملاقات کی تھی۔ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی حفاظت پر تعینات تھی،اسلام آباد پولیس کے ہمراہ جی بی پولیس کے جوان بھی سیکیورٹی پر تعینات تھے۔ترجمان کے مطابق دوسرے صوبوں کی پولیس اسلام آباد میں اسلام آباد پولیس کے زیر کمان فرائض سر انجام دیتی ہے۔