پشاور (این این آئی)خیبر پختونخوا میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ منظر عام پر حاصل کرلی گئی۔خیبرپختونخوا میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ پولیس نے تیار کرلی جس کے مطابق پشاور میں مشتعل مظاہرین نے ریڈیو پاکستان کی عمارت کو جلا ڈالا جب کہ مظاہرین نے صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر پر دھاوا بول کرتوڑ پھوڑکی۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے پشاورمیں 50 اور صوابی میں 40 مشتعل مظاہرین کو گرفتار کیا، مظاہروں میں ایمبولینس سمیت 10 گاڑیاں جلائی گئیں جبکہ اے این ایف کی گاڑیوں اور ابابیل اسکواڈ کی 2 موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا، اسی طرح چکدرہ اور تیمرگرہ میں ایف سی قلعوں پر مشتعل افراد بے دھاوا بولا دیا جس سے مظاہرین لیپ ٹاپ، پنکھے، میز کرسیاں اور اسلحہ لوٹ کر لے گئے۔ پشاور سے اسلام آباد، چارسدہ سے اسلام آباد ٹول پلازا بھی نذر آتش کیا گیا جب کہ کوہاٹ یونیوسٹی کا گیٹ توڑ کر جامعہ کی تزئین و آرائش کو نقصان پہنچایا گیا۔رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے درجنوں چیک پوسٹ پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے بھی توڑڈالے، واقعات کے خلاف پشاور کے تھانہ شرقی میں 4 مقدمات درج کیے گئے اور دن مقدمات میں انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں۔
مقبول خبریں
حکومت نے پاک ایران، پاک روس بارٹر تجارت کی اجازت دے دی
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے پاک ایران، پاک روس بارٹر تجارت کی اجازت دے دی وزارت تجارت نے اس حوالے سے بزنس ٹو بزنس...
دنیا اس وقت مالیات، خوراک اور ماحولیاتی تبدیلی کے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے...
نیویارک (این این آئی)پاکستان نے کہا ہے کہ دنیا اس وقت مالیات، خوراک اور ماحولیاتی تبدیلی کے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے بحرانوں...
آئندہ بجٹ میں پی ایس ڈی پی میں نوجوانوں کی ترقی کیلئے خصوصی طور...
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ بجٹ میں پی ایس ڈی پی میں نوجوانوں کی ترقی کیلئے...
آئی ایم ایف کے عہدیدار کا بیان ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، خواجہ...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے عالمی مالیاتی ادارہ کے پاکستان میں نمائندے ناتھن پورٹر کے ملک کی سیاسی صورت حال...
وزیر اطلاعات سے جرمن سفیر کی ملاقات ، فلم، آرٹ اور ثقافت کے شعبوں...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور جرمنی نے فلم، آرٹ اورثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر اتفاق کیا ہے جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات...