12مئی کے شہدا کی قربانیاں اس لیے نہیں تھیں کہ کوئی عدالتی سلطان بنے ،بلاول بھٹو

0
113

کراچی (این این آئی) وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جب تک من مانی تشریحات کا چلن رہے گا، انصاف کا بول بالا نہیں ہوگاِسانحہ 12 مئی کے شہدا کی قربانیاں اس لیے نہیں تھیں کہ کوئی عدالتی سلطان بنے۔بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی پیغام میں سانحہ 12مئی کراچی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آزاد عدلیہ کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے شہدا نے جانیں قربان کیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی رینکنگ میں پاکستانی عدلیہ جس نمبر پر کھڑی ہے، دنیا کے آگے قوم کے لیے باعثِ شرمندگی ہے، ہمارا نظام انصاف عوام کو مفت و فوری انصاف کی فراہمی کی منزل سے آج بھی بہت دور ہے۔انہوںنے کہا کہ قربانیاں اس لیے نہیں تھیں کہ عدالتی سلطان عوام کی منتخب حکومت کو اپنے سیاسی عزائم کی خاطر چلنے ہی نہ دے، جب تک جسٹس منیر اور افتخار چوہدری کی من مانی تشریحات کا چلن رہے گا، انصاف کا بول بالا نہیں ہوگا۔پیپلز پارٹی چیئرمین نے کہا کہ لاڈلوں کے لیے ایک قانون اور باقی ملک کے لیے دوسرا قانون، پاکستان اس کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ آزاد عدلیہ، آئین و قانون کی حکمرانی اور عوام کو بلا امتیاز عدل و انصاف کی مفت فراہمی پیپلز پارٹی کا منشور ہے